ریو دی جنیریو،6اگست؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی اولمپک کمیٹی(یوایس اوسی)نے جمعہ کو امریکی جمناسٹکس کا دفاع کیا۔جمناسٹکس تنظیم پر اساتذہ کی طرف سے جنسی تشدد کے واقعات کے بارے میں آگاہ کرنے میں ناکام رہنے کے الزام لگے ہیں۔دی انڈیاناپولس اسٹار اخبار نے جمعرات کو کئی ایسی مثالوں کا دعوی کیا جب امریکی جمناسٹکس تشدد کے بارے میں حکام کو آگاہ کرنے میں ناکام رہا،تاہم تنظیم کے صدرا سٹیو پیننی نے الزامات سے انکار کیا ہے۔ریو کھیل کے شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے یوایس اوسی کے محفوظ کھیل اور اخلاقیات محکمہ کی سینئر ڈائریکٹر مالیہ ایررگٹن نے جمناسٹک تنظیم کا دفاع کیا۔ایررگٹن نے کہا کہ تشدد دنیا کی ایک بدقسمتی حقیقت رہی ہے اور یہ کھیلوں کا بھی بدقسمتی والا حصہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے یوایس اوسی نے ایک کام ٹیم تشکیل دی تھی اور سال 2011میں سیف کھیل کے ڈائریکٹر کی تقرری کی تھی۔